آواران،لاپتہ دلجان بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاج ، لواحقین کا کمشنر دفتر کے سامنے دھرنا
آواران(قدرت روزنامہ)آواران سے لاپتہ دلجان بلوچ کی بازیابی کیلئے لواحقین کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں بڑی تعداد میں مرد خواتین کے سمیت بچے شامل تھیں۔مظاہرین نے دلجان کی عدم بازیابی کیخلاف ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیدیا۔اس موقع پر علاقہ مکینوں کے ہمراہ دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین بھی احتجاجی دھرنے میں شریک تھیں اور آواران سمیت بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کررہے تھیں۔لاپتہ دلجان بلوچ کے اہلخانہ کا اس موقع پر کہنا تھا بلوچستان کا ضلع آواران بربریت کی مثال ہے جہاں آئے روز شدت سے جبری گمشدگی کا عروج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ اور اعلی عہدیداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ دلجان کی بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔