بلوچستان
قلات، مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ۔ لیویز حکام کے مطابق جمعہ کو قلات کے علاقے نرمک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خیر جان لہڑی نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔مزید کاروائی جاری ہے