پاکستان سے اربوں ڈالرز کی کھجور ایکسپورٹ متاثر ہونے کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی
کراچی (قدرت روزنامہ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان اربوں ڈالرز کی کھجور ایکسپورٹ کر سکتا ہے، پاکستان اربوں ڈالرز کی کھجور ایکسپورٹ کر سکتا ہے لیکن بیماریوں، پیکیجنگ اور دیگر وجوہات کی بناء پر ایکسپورٹ متاثر ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق کامران ٹیسوری نے ایکسپو سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمزور ملک نہ تجارت میں حصہ لے سکتا ہے، نہ سفارت میں، ہم ملک کی تجارت کو آگے بڑھائیں گے، ان تمام لوگوں کا شکریہ جو مشکل معاشی حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر کسانوں کی مشکلات حل کریں گے، پاکستانی قوم محنت کرنے والی قوم ہے دنیا سے کسی چیز میں پیچھے نہیں۔
گورنر سندھ نے ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اماراتی حکومت کے تعاون سے پہلا کھجور فیسٹول منعقد ہو رہا ہے اور اس فیسٹول کو پاکستانی کاشت کاروں کو ایجوکیٹ کرنے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔