اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔
علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج ہے جس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین زیدی نے کی۔
متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی۔