جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کے بیان سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہندوستان سے متعلق پی ٹی آئی کی پالیسی 27 سالہ جدوجہد میں کبھی تبدیل نہیں ہوئی۔ ریاست پاکستان کی بھارت سے 70 سالہ پالیسی ہی پی ٹی آئی پالیسی کی بیک بون ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جدوجہد اندرونی ہے۔ جے شنکر کا پی ٹی آئی کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہد میں کسی بھی غیر ملک بشمول ہندوستان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج پاکستانیوں کا آئینی حق ہے،بشمول جے شنکر کسی غیر ملکی کو دعوت نہیں دی۔ بشمول جے شنکر کسی غیر ملکی کو اجازت نہیں کہ وہ ہمارے معاملات پر تبصرہ کرے یا شرکت کرے۔