اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئےبڑی خوشخبری آگئی ، ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں طے پایا کہ 2023کا ایشیا کپ پاکستان میں ہو گا اور ایشین کرکٹ ٹیمیں پاکستان جائیں گی۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق بھارت اور سری لنکاسمیت دیگر ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان کو 2020ایشیا کپ کی میزبانی کرنا تھی لیکن کورونا کے باعث یہ ٹورنامنٹ 2022تک ملتوی ہو گیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے میزبانی کے حقوق سری لنکا کے حوالے کردئیے لہٰذا اگلے
سال ہونے والا ایشیا کپ سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کو 2023میں ایشیا کپ کی میزبانی ریٹرن پالیسی کے تحت ملی ہے۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…