پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد ‘ انتظامیہ ماورائے آئین وغیر قانونی اقدامات فوری روکے ‘ پشتونخوا میپ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ پارٹی وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اور کارکنوں پر لاٹھی چارج اور فائرنگ، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے صوبائی دفتر پر پولیس کے حملے پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ اور حکومت کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات کو آئین وقانون کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ انتظامیہ کو ماورائے آئین وغیر قانونی اقدامات سے روکے اور ملک کو مزید سیاسی عدم استحکام کا شکار نہ کریں۔