پولیس اہلکار سید خان سرحدی رہا ہوگئے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کی مقامی عدالت نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو قتل کرنےوالے پولیس اہلکار کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ اور رحمت اللہ بڑیچ ایڈووکیٹ نے کی۔ قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج چار اقبال خلجی نے مقتول اور قاتل کے اہلخانہ کے درمیان راضی نامہ ہونے سعید خان سرحدی کوتین لاکھ روپے کے مچلکوں کے عیوض رہا کرنے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ پولیس کانسٹیبل سعید خان نے12ستمبر کو کوئٹہ کے تھانہ کینٹ کے حوالات میں قید توہین رسالت کے مبینہ ملزم عبدالعلی عرف سخی لالہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔عبدالعلی کو پولیس نے قتل سے ایک روز پہلے مشتعل ہجوم کے احتجاج کے نتیجے میں توہین رسالت کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔