گری تا گونی سڑک کا کام تعطل کا شکار، ٹھیکیدار کروڑوں کے بل وصول کر کے غائب، اہلیان گریشہ
گریشہ(قدرت روزنامہ)اہلیان گریشہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گری تا گونی گریشہ سڑک کا کام تعطل کا شکار ، ٹھیکیدار کروڑوں کے بل وصول کرنے کے باوجود حسب روایت چار لوڈ مٹی ڈال کر غائب ہو گیا 80 کروڑ کی فنڈ منظور ہونے کی باوجود %5 کام نہ ہوسکی۔انہوں نے بیان کے آخر میں ایم پی اے یونس عزیز زہری ڈپٹی کمشنر خضدار اسسٹنٹ کمشنر نال اور حکام بالا سے اپیل کی ہے کی سڑک کا کام فوری طور پایہ تکمیل کیا جائے ، اگر ہماری بات نہ سنی گی تو سی پیک روڈ کو غیر معینہ مدت تک بلاک اور سخت احتجاج کرنے کا جمہوری حق محفوظ رکھتےہیں۔