اساتذہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، دہشت گردی کے عفریت کا خاتمہ ہو کر رہے گا، سرفراز بگٹی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ “اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں جو علم کی روشنی پھیلانے میں اپنی جان بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔ آج یومِ اساتذہ پر ہم بلوچستان کے شہید اساتذہ پروفیسر ناظمہ طالب، پروفیسر مظفر جمالی، پروفیسر کیانی اور استاد اکرام اللہ بزدار اور دیگر شہید اساتذہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آپ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی اور بلوچستان سے دہشت گردی کے عفریت کا خاتمہ ہو کر رہے گا”