حب اور اوتھل کے قریب مختلف ٹریفک حادثات ، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق


حب(قدرت روزنامہ)حب اور اوتھل کے قریب دو مختلف سڑک حادثات میں ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے نعشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز حب پیرکس روڈ حبکو عباس گوٹھ کے قریب تیز رفتار آ لٹو کار الٹنے کے نتیجے میں 14سالہ انیس نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اوتھل کلمتی اسٹاپ کے قریب تیز رفتار مزدہ ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیاں تصادم کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار ابو بکر ولد محمد اور غلام رسول ولد محمد علی سکنہ کنڈیارو اوتھل جاں بحق ہوگیا نعیشں اسپتال منتقل کردی گئیں اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گی