شہریوں کو پھل سبزیوں دودھ اور مرغی کے گوشت کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے . راولپنڈی میں مری روڈ 3روز سے ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہے، آج بھی کنٹینرز وہیں موجود ہیں . فیض آباد پر بھی کنٹینرز موجود ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور 3 روز سے تدریسی سرگرمیاں بھی معطل ہیں . لیاقت باغ سے فیض آباد تک جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں، اور پنجاب پولیس کی نفری جگہ جگہ تعینات ہے . راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے تمام راستوں پر بھی رکاوٹیں تاحال موجود ہیں . دوسری جانب لاہور میں صورتحال یکسر تبدیل ہوچکی ہے، وہاں پی ٹی آئی مظاہرین کو باآسانی منتشر کردیا گیا تھا، تمام بند کیے گئے داخلی و خارجی راستے کھول دیے گئے ہیں . لاہور میں مختلف مقامات پر لگے کنٹینرز ہٹا دیے گئے، بابو صابو، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ، سگیاں پل کے راستوں پر بھی ٹریفک بحال ہوچکی ہے . ایسٹرن بائی پاس بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے . تاہم، مینار پاکستان کے اطراف کچھ راستوں پر ابھی بھی کنٹینرز موجود ہیں، لیکن زیادہ تر راستوں سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں، اور بابو صابو موٹر وے انٹرچینج بھی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکین آج بھی محصور ہوکر رہ گئے ہیں، کیونکہ جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے تیسرے روز بھی بند ہیں، موبائل فون سروس ابھی تک بحال نہیں ہوسکی ہے اور میٹرو بس سروس بھی معطل ہے .
تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں کے بیشتر کاروباری مراکز آج بھی بند ہیں، جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں .
متعلقہ خبریں