اسلام آباد اور گردونواح میں موبائل سروس کب بحال ہوگی؟ وفاقی وزیر داخلہ نے خوشخبری سنادی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موبائل سروس چند گھنٹوں میں بحال ہوجائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی تھی جس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بندش کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی جانب سے اس حوالے سے شکایات کی جارہی تھیں۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ موبائل سروس گھنٹوں میں بحال ہوجائے گی۔
ہفتہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد کیلئے بہت اہم دن تھا، آج اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا جسے وزیراعلیٰ کے پی لیڈ کر رہے تھے، اسلام آباد کے شہری ازیت کا شکار تھے ان سے معذرت خواہاں ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ جلد از جلد راستے بحال کرنے کی کوشش کریں گے اور موبائل سروس بھی گھنٹوں میں بحال ہوجائے گی۔