ملتان: انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان، پہلے ٹیسٹ سے بین اسٹوک آؤٹ


پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلیںڈ نے اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔ انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوک انجری کے باعث پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس شامل نہیں ہوں گے، انجری بڑھ جانے کے باعث ان کو پاکستان کیخلاف میچ سے باہر رکھا گیا ہے۔
پہلے ٹیسٹ میں بین اسٹوک کی جگہ کپتانی کی ذمہ دارایاں اولی پوپ سنبھالیں گے، پاکستان کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں برائیڈن کارس اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں جیک لیچ اور زیک کرولی کا نام بھی شامل ہے۔ تاہم، دونوں کھلاڑیوں کی بہت دیر کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
ملتان ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی پلئینگ الیون میں کپتان اولی پوپ، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس اٹکنسو، برائیڈن کارس جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کی جانب سے تاحال پلئینگ الیون کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ کھیلنے والی بیٹنگ لائن کو ایک موقع اور دیتے ہوئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واضح رہے کہ بین اسٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔