وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے شرپسندی کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا . قانون کی عملداری کے لیے آپ نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی . آپ اسلام آباد پولیس کے بہادر سپوت ہیں اور ہمیں آپ پر ناز ہے . اسلام آباد میں امن عامہ یقینی بنانے پر آپ کو سلام پیش کرتے ہیں . وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کے حوالے سے ہدایات دیں، اس دوران آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی بھی ان کے ہمراہ تھے . اس سے قبل وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی علی الصبح پولیس اور ایف سی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے ڈی چوک پہنچے، وہاں موجود جوانوں کو شاباش دی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا . محسن نقوی نے خواتین پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور محنت سے فرض کی بجاآوری پران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے رکھوالوں نے قانون کی عملداری یقینی بنائی ہے، آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں . آپ فرض شناسی سے قومی فریضہ نبھا رہے ہیں، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں . محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور ایف سی کے جوانوں کا مورال بہت بلند ہے، اسلام آباد پولیس اور ایف سی اہلکار ہمہ وقت الرٹ ہیں . فرائض سرانجام دینے والے تمام اہلکاروں کو شاباش دیتا ہوں . انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قانون کے رکھوالوں نے قانون کی عملداری یقینی بنائی ہے، آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں . آپ فرض شناسی سے قومی فریضہ نبھا رہے ہیں، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مظاہرین کے ہاتھوں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی . اس سے قبل وہ علی الصبح پولیس اور ایف سی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے ڈی چوک پہنچے اور انہیں شاباش دی .
متعلقہ خبریں