پولیس کی احمد بھچر کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل پر لے جانیکی کوشش،کارکنوں نے فرار کرا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس کے بعد مختلف مقامات سے وکلا اور رہنماؤں سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل پر لے جانے کی کوشش کی جس پر کارکنوں نے موٹر سائیکل سے اتار کر فرار کرا دیا۔
پولیس نے مینار پاکستان کے قریب سے پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کو گرفتار کرلیا۔
ایوان عدل کے باہر مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤکیا، جواب میں پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی، کچہری روڈ لاہور پر وکلا نے احتجاج کیا، پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
لاہور پولیس نے مینار پاکستان کے قریب سے 2 وکیلوں اور ایک خاتون کو حراست میں لیا ہے، لاہور ہائیکورٹ اور ضلع کچہری کے باہر سے متعدد وکلا کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے جی پی او چوک پر جمع ہونے والے وکلا کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ بھی کی۔