‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں جس کا توڑ اداکارہ صدیوں پرانے ٹوٹکے سے کرتی ہیں۔
اننیا پانڈے نے فلم انڈسٹری کے بعد اب نیٹ فلکس کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے، جہاں وہ نیٹ فلکس کی سیریز ‘سی ٹی آر ایل’ میں نظر آئیں گی جس کیلئے اداکارہ ان دنوں پروموشن میں مصروف ہیں۔
ایک یوٹیوب چینل پر اداکارہ نے اپنی نیٹ فلکس سیریز کی تشہیر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ برائی سے بچنے کے لیے ہر ہفتے اپنی ’نظر‘ اتارتی ہیں۔
اننیا پانڈے نے کہا کہ میں ہر ہفتے مرچوں سے نظر اتارتی ہوں، اگر اس سے بدبو آئے تو اس کا مطلب ہے آپ کو نظر ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے نظر اتارنے کیلئے مرچی جلانے کی وجہ نہیں پتا، اس کے علاوہ بری نظر سے بچنے کیلئے میری والدہ کان کے پیچھے دو کالے ٹیکے لگاتی ہیں، لوگ سوچتے ہیں میں نہا کر نہیں جاتی جس کی وجہ سے میرے کان کے پیچھے کچھ گندگی لگی ہے لیکن میری والدہ بار بار مجھے ٹیکا لگاتی ہیں۔
واضح رہے کہ اننیا پانڈے معروف کامیڈی اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہے جس نے بالی وڈ کی ہٹ فلموں میں کام کرکے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔