اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال، جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی کر دیا گیا۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق مارچ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن پیر 7 اکتوبر کو 11 بجے، میلوڈی مارکیٹ میں یکجہتی فلسطین کی بڑی عوامی تقریب سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں آج غزہ ملین مارچ منعقد کیا جا رہا ہے۔