کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا
پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر نکلنے والی تصویر پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا بیان سامنے آگیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت کی جعلی تصویر کے بارے میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ایک تو یہ جاہل ہیں اوپر سے یہ مانتے بھی نہیں، جعلی حکومت کی جاری کردہ تصویر میں کے پی ہاؤس سے نکلتا ہوا شخص خیبر پختون خوا کا وزیر پبلک ہیلتھ پختون یار ہے۔
ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پختون یار نے خود اس حوالے سے ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے، وزیراعلی اور پختون یار کی ویڈیو بھونڈے طریقے سے اکٹھے کرکے وزیراعلی کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جعلی حکومت ایک جھوٹ چھپانے کے لئے سو جھوٹ بول رہی ہے۔