علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے
پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے۔
علی امین گنڈا پور نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، علی امین کی تقریر نے صحافی برادری ان پر برس پڑی۔ صحافی صدیق جان کاکہنا ہےکہ علی امین گنڈا پور کی تقریر ایک شکست خوردہ شخص کی تقریر ہے، انہوں نے تقریر میں صرف جھوٹ بولا ہے۔
صحافی اسد چوہدری نے کہا کہ ’’علی امین گنڈاپور مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ یہ تاثر انکی باڈی لینگویج سے واضح ہورہا ہے۔ انکو معلوم نہیں پڑ رہا کہ انہوں نے کیا بولنا ہے، کیا کہنا ہے، کس موضوع پر کیسے بات کرنی ہے۔ وہ گزشتہ شب کا مدعا آئی جی پر ڈال کر فرار چاہتے ہیں مگر سچ بولنے سے کتراتے دکھائی دے رہے ہیں‘‘۔