اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ڈنڈاپور اسلام آباد سے کے پی کیسا پہنچا؟ کل رات اپنے ٹویٹ میں طریقہ واردات بتا دیا تھا، تمام باتوں کی طرح میری یہ بات بھی ٹھیک نکلی، آگے جو جو کہوں گا وہ بھی سچ ہوگا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ جن پی ٹی آئی عہدیداروں اور تجزیہ کاروں نے الزام لگایا، اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا۔