وزیراعظم شہبازشریف کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ کراچی میں گزشتہ رات ہونے والے المناک واقعہ پر گہرا دکھ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 2قیمتی چینی جانیں ضائع ہوئیں اور ایک شخص زخمی ہوا، اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتا ہوں،چینی قیادت اور متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ اندوہناک واقعہ کے مرتکب پاکستانی نہیں بلکہ پاکستان کے کھلے دشمن ہیں،ملزمان کی شناخت اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے چینی دوستوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے،ہم اپنے چینی بھائیوں کی سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کا فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے…

3 mins ago

نورڈک جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ:پاکستان کی مہوش علی نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

سٹاک ہوم (قدرت روزنامہ )پاکستانی کھلاڑی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ…

11 mins ago

کراچی دھماکا، چین کی مذمت، قصور واروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے بین الاقوامی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب چینی عملے کو…

13 mins ago

انناس کھانے سے گلے میں خراش اور زبان میں جلن سے بچنےکا صحیح طریقہ

کھٹا میٹھا انناس مزیداراور صحت بخش بھی ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انناس کا ذائقہ دیگر…

23 mins ago

شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں جام شہادت…

24 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملے کی تحقیقات میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار، خصوصی تفتیشی ٹیم بھی تشکیل کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں…

35 mins ago