بانی پی ٹی آئی، خالدہ ضیا کی طرح رہائی چاہتے تھے لیکن وہ ناکام ہو گئے، عظمیٰ بخاری


لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی، خالدہ ضیا کی طرح رہائی چاہتے تھے لیکن وہ ناکام ہو گئے۔
تحریک انصاف کے اسلام آباد احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے پریس کانفرنس میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک طرف افراتفری، فتنہ فساد اور نیا بنگلا دیش بنانے کی سازش ہورہی تھی تو ہم عوام کو گھر دے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 12 سال سے خیبر پختونخوا کے وسائل وفاق پر چڑھائی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ شاندانہ گلزار پاکستان کے خلاف بیان بازی کرتی ہیں، غلیلوں اور اسلحہ کے ساتھ غنڈہ پور نے تقاریر کیں۔ اسلام آباد پولیس نے 120 افغان باشندوں کو پکڑا، ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا، اس کا کیا قصور تھا؟۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو بچے یا جو لوگ احتجاج کے لیے لائے گئے، انہوں نے جب دیکھا کہ انہیں مرنے مارنے کےلیے لایا گیا تو پھر وہ واپس چلے گئے۔ عالیہ حمزہ کی آڈیو میں صاف سنا جا سکتا ہے وہ ناکام ہوگئے۔ پی ٹی آئی یوٹیوب ونگ کا صدر صدیق جان بھی بلبلا رہا ہے۔ گنڈاپور کو گالیاں دینے کا کوئی فائدہ نہیں۔ گنڈاپور کا جان بوجھ کر اغوا کا ڈرامہ کیا گیا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کے لوگ اسلحہ غلیلوں کے ساتھ آئے، کیا سیاسی جماعتیں ایسے آتی ہیں؟۔ پی ٹی آئی کے جلسے میں کیا میرے ملازم تھے؟۔ پی ٹی آئی ورکرز نے پولیس اہلکار کی وردی اتروائی پھر خود پہن کر تصاویر بنوائیں، یہ توہین ہے۔ پولیس کی 10 گاڑیاں، 441 سیف سٹی کیمرے توڑے گئے تاکہ ریکارڈ نہ ہو سکے، شکلیں دیکھی جا سکیں، اسی طرح 32 موٹر سائیکلیں بھی جلائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ گنڈا پور اچانک کے پی اسمبلی میں نمودار ہوتاہے، آئی جی اسلام آباد کو دھمکیاں دیتا ہے۔ اگر ہمت تھی تو کے پی ہاؤس میں نہ چھپتے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ گریبان پکڑیں اور پوچھیں کہ پنجاب جیسی ترقی ان کے صوبے میں کیوں نہیں ہو سکتی؟۔ یہ بنگلا دیش والاانقلاب لانا چاہتے تھے، پی ٹی آئی والوں نے شیخ مجیب کا حشر بھی دیکھ لیا۔ انہوں نے ریاست کے خلاف بغاوت کی کوشش کی، بلوائیوں کو بغاوت کی سزا ملنی چاہیے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ میں بیٹھ کر ملک میں آگ لگانے کی پلاننگ ہوتی ہے، جو اچھی بات کرے اس کا منہ بند کروا لیا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی خالدہ ضیا کی طرح رہائی چاہتے تھے لیکن وہ ناکام ہو گئے۔ بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگا دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ گنڈاپور کے ہاتھوں میں اے کے فورٹی سیون نظر نہ آئی، انہوں نے تو بیلچہ پکڑا ہوا تھا۔ انہوں نے تو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس تک فساد کرنا ہے۔ ایونٹ کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ہوں گی جسے ناکام بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر چینیوں پر حملہ بھی اس ایونٹ کو ناکام بنانے کےلیے ہے۔

Recent Posts

عدالتی اصلاحات کے تحت کمزور طبقے کے مقدمات کو ترجیح دی جائے، سپریم کورٹ اعلامیہ

عدالتی اصلاحات کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام سے بھی بحث کرائی جائے گی،…

15 mins ago

وزیر دفاع نے عمران خان کی امریکا حوالگی کا امکان مسترد کردیا

نہیں لگتا ٹرمپ عمران خان کی رہائی کا کہیں گے، خواجہ آصف اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر…

30 mins ago

سردیوں میں وزن کم کرنے کیلئے بہترین غذائیں

لاہور(قدرت روزنامہ)سردیوں میں وزن بڑھنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے،جس کی وجہ موسمی عوامل ہیں۔ٹھنڈے…

1 hour ago

کون سے جوس صحت کیلئے فائدہ مند اور مضر ہوتے ہیں؟

لاہور(قدرت روزنامہ)جوسز وٹامنز، معدنیات، اور اینٹی آکسیڈنٹس حاصل کرنے کا ایک آسان ذریعہ ہیں،خاص طور…

1 hour ago

طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے نوجوانوں کی تعلیم کے ساتھ…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا…

2 hours ago