پاکستان میں دوست ممالک 27 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کرنے کیلئے پُرعزم


پاکستان میں سعودی عرب،یو اے ای، آذربائیجان،چین،ڈنمارک براہ راست سرمایہ کرینگے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا تعاون اور حکومتی کاوشیں رنگ لانے لگیں،ایشیا اور یورپ کے کئی ممالک پاکستان میں 27 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کرینگے .
پاکستان میں براہ سرمایہ کاری کرنے والے ممالک کا تعلق یورپ اور ایشیا سے ہے .

وفاقی حکومت . ایس آئی ایف سی کی مدد سے معاشی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے .
غیر ملکی سرمایہ کاروں میں سعودی عرب 5 ارب ڈالر ، متحدہ عرب امارات اور کویت 10،10 ارب ڈالر اور آذربائیجان دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں . پاکستان اور سعودی عرب نے مجموعی طور پر 21 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کیے جن میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے تقریباً 10 ارب ڈالر،گوادر پورٹ پر پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے لیے ایک ارب ڈالر اورپانچ ارب ڈالر کی تجارتی سرمایہ کاری شامل ہے .
سعودی آئل کمپنی ارامکو سال کے آخر تک پاکستان میں اپنا پہلا برانڈڈ ریٹیل گیس اسٹیشن شروع کرے گی، جس نے مئی میں گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے 40 فیصد حصص کا حصول مکمل کر لیا ہے .
پاک چین اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے چین کے شانژی کول اینڈ کیمیکل انڈسٹری گروپ نےپاکستان کے توانائی کے شعبے کےلیے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں