این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ ۔اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے عادل بازئی کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔
آئین کے آرٹیکل 63A کے تحت نشست خالی قرار دی جائے۔ عادل بازئی نے جتنے کے دوسرے دن ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ۔شمولیت کے تمام دستاویزات اور ویڈیوز ریفرنس کا حصہ ہے ۔
اب عادل بازئی پی ٹی آئی کو دھوکہ دینے کے بعد کارکنوں کے پریشر میں واپس پی ٹی آئی میں جانے کی کوشش میں ہے ۔
عادل بازئی نے ڈبل کراس کیا جس پر ن لیگ نے انکے خلاف ریفرنس دائر کیا ۔عادل بازئی کے خلاف ریفرنس مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے اسپیکرکو بھیجا تھا۔