فلک جاوید کی گرفتاری کےلیے ایف آئی اے سائبرکرائم کی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل


فلک جاوید کا شناختی کارڈ بھی بلاک کیا جا سکتا ہے، گھر ریڈ کرنے کی بھی ہدایت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبرکرائم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما فلک جاوید کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں .
ایف آئی اے کے 5 چھاپہ مار ٹیمیں دن میں دو بار ڈپٹی ڈائریکٹر کو رپورٹ پیش کریں گی .

چھاپہ مار ٹیموں کو فلک جاوید کے گھر ریڈ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، کے پی ہاؤس میں 13 جولائی سے 16 اکتوبر تک رہائش کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا . کے پی ہاؤس کا فرانزک آڈٹ کرنے کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کام شروع کر دیا .
ایف آئی اے ٹیم ملزمہ کے فیملی ممبرز کے موبائل فونز بھی چیک کرے گی، ملزمہ فلک جاوید کا شناختی کارڈ بھی بلاک کیا جا سکتا ہے . ملزمہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل کیا جائے گا . انٹرپول سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ تمام ملزموں کو گرفتار کیا جا سکے . ڈائریکٹرآپریشنزکی ہدایت پرمقدمہ نمبر110 میں تمام ملزموں کی گرفتاری یقینی بنائی جائےگی .
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر آج ساڑھے 4 بجے تک اعلیٰ افسران کو رپورٹ پیش کرے گا، آفیسرکی تجزیاتی رپورٹ کی بنیاد پرحتمی رپورٹ لاہورہائی کورٹ کو پیش کی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں