آج سب ایک مقصدکیلئے جمع ہوئے یہ بھی جہاد ہے، مفتی تقی عثمانی کا فلسطین کانفرنس سے خطاب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف عالم دین اور صدر وفاق المدارس العربیہ مفتی تقی عثمانی نےکہا ہےکہ غزہ کے مسلمانوں کی مدد کرنا ہر مسلمان پر فرض عین ہے، آج سب ایک مقصد کے لیے جمع ہوئے یہ بھی جہاد ہے۔
کراچی میں فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ آج کراچی کی تاریخ کی منفرد رات ہے، تمام مکاتب فکر کے علما موجود ہیں، مغربی ممالک کی غلامی کا طوق مسلم ممالک نے پہنا ہوا ہے۔
مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ مجاہدوں نے ثابت کیا کہ انہیں دنیا کی کوئی طاقت مرعوب نہیں کرسکتی، اسرائیل کا حماس کو ختم کرنےکا خواب پورا نہیں ہوا، ہر مسلمان کی ذمہ داری ہےکہ جس طرح ہو فلسطینوں کی مددکرے، جو مدد کرسکتا ہے وہ فرض عین ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران لفظی حمایت کے بجائے عملی اقدام کریں، ہم براہ راست جنگ کی پوزیشن میں نہیں، غزہ کے مسلمانوں کی مدد کرنا ہر مسلمان پر فرض عین ہے۔