گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں سب سے زیادہ بارش وادی کوئٹہ میں 9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، وادی کوئٹہ اور گردونواح میں پیر کی صبح گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی . بارش سے جہاں خنکی میں اضافہ ہوا وہیں شہر کی مختلف شاہراہوں اور گلیوں میں نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے پانی کھڑا ہوگیا . بلوچستان کے شمالی علاقوں توبہ اچکزئی، شیلاباغ، توبہ کاکڑی، پشین، نوشکی، قلعہ عبداللہ میں بھی بارش ہوئی، نوشکی کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور سڑکوں پر پانی آجانے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی . محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، خضداراور کوئٹہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کے تحت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے جل تھل ایک ہوگیا .
کوئٹہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے خنکی میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آج یعنی منگل کو بھی کوئٹہ سمیت صوبے کے 6 اضلاع میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے .
متعلقہ خبریں