کراچی ائیر پورٹ پر ماہرنگ بلوچ کو نیویارک جانے سے روک لیا گیا
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی ائیر پورٹ پر ماہرنگ بلوچ کو نیویارک جانے سے روک دیاگیا ماہر نگ بلو چ نے اپنے ایک وڈیو بیا ن میں کہا ہے آج میں نے ٹائم میگزین گالامیں شرکت کیلئے نیو یار ک جا نا تھا جہاں مجھے دوسرے لیڈروں کے ساتھ مدعو کیا گیا تھا تاہم مجھے کوئی قانونی یا درست وجہ بتائے بغیر کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ روک دیا گیا ہے جومیرے نقل و حرکت کی آزادی کے بنیادی حق کی واضح خلاف ورزی ہے۔