موٹروے پر تیزرفتار بس کی وین کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موٹروے ایم 2 پر فیض پور کے قریب تیز رفتار بس نے وین کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئےہیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق، بس مانسہرہ سے لاہور آرہی تھی کہ موٹروے ایم 2 پر فیض پور کے قریب تیز رفتار بس نے ہائی ایس کو پیچھے سے ٹکر ماری۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پر افسوسناک حادثہ بس ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ نیند آنے کے باعث پیش آیا، حادثے کے فوراً بعد موٹروے پولیس نے جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی نے زخمیوں کی عیادت کی۔