ایف بی آر کا 28 لاکھ گھرانوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 28 لاکھ ممکنہ گھرانوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے قومی معیشت کے حجم میں تقریباً 1.6 ٹریلین روپے کااضافہ متوقع ہے ۔
ایف بی آر کے ترجمان بختیار محمد کے مطابق ملک میں تقریبا 3.5 ملین ایسے افراد ہیں جو ٹیکس ادا کرنے کے اہل ہیں تاہم ان میں سے 2.8 ملین افراد تاحال ٹیکس ادا نہیں کر رہے۔ دوسری جانب ایف بی آر کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔
ایف بی آر کی جانب سے پکڑے جانے والے کروڑوں روپے کی سیلز ٹیکس چوری کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے مبینہ سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ہونے کے الزام میں ملت انڈسٹریل پراڈکٹس لمیٹڈ اور اس کے چیئرمین کے خلاف دائر ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔