مسائل پارلیمنٹ میں حل ہوں، جو کچھ ہو رہا ہے اس سے معاشرے کو نقصان ہے، پشاور ہائیکورٹ


پشاور(قدرت روزنامہ) پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کے کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہییں، جو کچھ ہو رہا ہے اس سے معاشرے کو نقصان ہوگا۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں شبلی فراز اور شاندانہ گلزار کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی، جس میں درخواست گزار کے وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں کے خلاف اسلام آباد اور اٹک میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اب ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لیے راہداری ضمانت کے لیے آئے ہیں۔
جسٹس شکیل احمد نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ یہ جو کچھ ہورہا ہے اس سے ہمارے معاشرے کو نقصان ہورہا ہے۔آپ لوگوں کو مل بیٹھ کر پارلیمنٹ میں ان مسائل کو حل کرنا چاہیے۔ 3دن راستے بند ہوگئے تھے، لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ اگر آپ پارلیمنٹ میں مل بیٹھ کر ان مسائل کو حل کریں تو ملک اور عوام کے لیے بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ ہمارے ملک پر رحم کریں۔شبلی فراز صاحب آپ تعلیم یافتہ گھرانے سے ہیں، آپ پر زیادہ ذمے داری ہے۔ آج کی اپوزیشن کل کی حکومت ہے اور آج کی حکومت کل اپوزیشن ہوتی ہے۔ جو کچھ بھی ہو، ملک کا نقصان نہیں کرنا چاہیے۔
شاندانہ گلزار نے عدالت میں کہا کہ جب ہم پارلیمنٹ جاتے ہیں تو ہمیں پارلیمنٹ سے اٹھاتے ہیں۔
جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ دونوں سائیڈ کو برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہنا چاہیے۔ جب تک ایک دوسرے کو برداشت نہیں کریں گے معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے۔
بعد ازاں عدالت نے شبلی فراز اور شاندانہ گلزار کو 8 نومبر تک راہداری ضمانت دے دی اور ہدایت کی کہ آپ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو جائیں۔

Recent Posts

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

6 mins ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

17 mins ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

20 mins ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

32 mins ago

مہوش حیات کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے؟ انٹرویو وائرل

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

49 mins ago

بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟

یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…

56 mins ago