سندھ میں پولیو وائرس کیسز کی تعداد 10 ہوگئی


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں پولیو وائرس کے مزید تین کیسز سامنے آںے کے بعد تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی ہے .
ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ نے مزید تین کیسز کی تصدیق کر دی ہے جن میں سے دو کیسز جیکب آباد اور ایک کراچی کے ضلع ملیر سے رپورٹ ہوئے ہیں .


سندھ میں رواں سال حیدر آباد، کیماڑی اور جیکب آباد سے دو دو کیسز جبکہ ضلع شرقی، ضلع ملیر، شکار پور اور سجاول سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ کیا گیا ہے .
کراچی میں اس سال پولیو کے کل چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے دو کیماڑی، ایک ملیر اور ایک ضلع شرقی سے سامنے آئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں