جامعہ کراچی: ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی منظوری، سینیڈیکیٹ کے 3 اراکین کی مخالفت
مخالفت کرنے والے تینوں اراکین جامعہ کراچی میں حکومت سندھ کی جانب سے نامزد ہیں . ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کے سلسلے میں خط یکم اکتوبر کو گورنر سیکریٹریٹ سے موصول ہوا . سنڈیکیٹ نے اکثریتی رائے سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دی . مخالفت کرنے والوں میں ممبر سندھ اسمبلی و رکن سنڈیکٹ سعدیہ جاوید، شاہدہ رحمانی اور صاحبزادہ معظم قریشی شامل ہیں . مخالفت کرنے والے اراکین نے خواتین کے حوالے سے ڈاکٹر ذاکر کی رائے سے اختلاف کیا . ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی باقاعدہ سفارش جامعات کے چانسلر کامران ٹیسوری نے کی تھی . واضح رہے کہ معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کررہے ہیں اور لیکچر دے رہے ہیں . . .