اسلام آباد
پاکستان پر قرض میں مسلسل اضافہ، ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک پر قرض کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق پاکستان کا ہر شہری 3 لاکھ روپے کا مقروض ہے۔
اسٹیٹ بینک اگست 2024 تک کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطاق پاکستان کا مجموعی قرض 70 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے قرض میں ماہانہ بنیاد پر 1.1 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ماہ میں حکومت نے 739 ارب روپے کا ملکی اور غیرملکی قرض حاصل کیا۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کا حال ہی میں آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے اور یہ رقم تقریباً 3 سال کے عرصے میں فراہم کی جائے گی۔