کوئٹہ، کراچی دھماکے کیخلاف احتجاج ،دشمن پاک چین دوستی کو خراب کرنا چاہتے ہیں، سول سوسائٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سول سوسائٹی نے کراچی دھما کے کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔سول سوسائٹی کے مقررین کا کہنا ہے کہ دشمن پاک چین دوستی کو خراب کرنا چاہتے ہیں پاک چین دوستی کو دنیا کی کوئی طاقت متاثر نہیں کرسکتا ہےگزشتہ روز کراچے میں پاک چین دوستی کو خراب کرنے کےلئے چائینیز کو نشانہ بنایا گیا مظاہرین نے فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی