مشکے،گورنمنٹ پرائمری سکول میں بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور
آواران(قدرت روزنامہ)ضلع آواران کے تحصیل مشکے گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول کی بلڈنگ نہ ہو نے کی وجہ سے بچے اور بچیاں دھوپ میں بیٹھ کر اس گرمی کے موسم میں تعلیم حاصل کرنے پرمجبور ہیں عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور ایجوکیشن افسران کو نظر نہیں آتا حکومت بلوچستان ایسے جگہوں میں بلڈنگ بنا رہا ہے وہاں پہلے سے بلڈنگ ہے لیکن بچوں کی تعلیم اور انکے مستقبل کا کسی کو بھی خیال نہیں۔