شعبان سے 3 ماہ قبل اغواءہونے والے 7 مغوی تا حال بازیاب نہ ہوسکے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے تفریحی مقام شعبان سے ساڑھے 3 ماہ قبل اغواءہونے والے 3 بھائیوں اور ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 7 مغویوں کو تا حال بازیاب نہیں کرایا جاسکا جس کی وجہ سے ان کے اہلخانہ شدید اذیت اور قرب سے گزر رہے ہیں اغواءہونے والے 3 بھائیوں حسن ، ریحان اور فرحان کی والدہ اور رضا کے والد سمیت ایک مغوی کی اہلیہ جس کا بچہ ذہنی طور پر معذور ہے نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ 4 ماہ کا عرصہ بیت رہا ہے کہ ہمارے بچوں کو تا حال بحفاظت بازیاب کرانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایک بار یہ عندیہ دیا تھا کہ مغویوں کو بہت جلد بازیاب کرالیا جائے گا لیکن تا حال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے 7 مغویوں کے اہلخانہ گزشتہ چار ماہ سے شدید ذہنی قرب اور عذاب میں مبتلا ہیں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تا حال مغویوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھائے جو حکومت کی رٹ اور کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے مغوی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ذہنی معذور ہے اور اس کی پڑھائی اور تربیت بھی گزشتہ چار ماہ سے التواءکا شکار ہے ہماری حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے التجا ہے کہ مغویوں کو فوری طور پر بحفاظت بازیاب کراکر اہلخانہ کو اس قرب سے چھٹکارا دلایا جائے۔

Recent Posts

مودی کو جھٹکا، کانگریس اور اتحادی جماعتیں جموں کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں حالیہ ریاستی انتخابات میں…

10 mins ago

’بیماری کو بہانا سمجھا گیا‘، شیر افضل مروت نے احتجاج میں شرکت نہ کرنے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

14 mins ago

کیا شان شاہد اداکارہ ریما خان سے شادی کرنا چاہتے تھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شان شاہد اور ریما خان ماضی میں کئی فلموں میں ایک ساتھ…

23 mins ago

کراچی: منگھوپیر کی رہائشی کالونی میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے منگھوپیر خیرآباد گلشن حدید میں پولیس مقابلے کے دوران…

32 mins ago

گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش…

34 mins ago

عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ جیل کو نوٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل…

37 mins ago