ماہ رنگ بلوچ کو بیرون ملک جانے سے روکنے اور ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہیں ،بی این پی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں گیا کہ گزشتہ رات کراچی ایئرپورٹ پر مارنگ بلوچ کو بیرون ملک جانے سے روکنے زینی کوفت اور پریشان کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ غیر قانونی طریقے سے ان کو روکنے اور اے سی ایل میں ان کا نام بھی نہیں تھا اس کے باوجود روکنے کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا اور ان کے ڈرائیور کو زد کوب کرنا اور مارنگ بلوچ کے موبائل پاسپورٹ سیکیورٹی فورسز کا اپنے ساتھ لے جانے قابل افسوس ہے بیان میں کہا گیا کہ اس سے قبل بلوچستان میں آپریشن ہوئے ہیں لیکن خواتین بچیاں اورماں بہنوں کا عزت احترام کو خاطر میں رکھا گیا لیکن اب بے دردی کے ساتھ روایات احترام کو اپنے پاں تلے روند رہے ہیں جو درست اقدام نہیں ہے