بلوچستان بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، کئی افسران کے تبادلے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد سیکرٹریز کے تبادلے کردیئے گئے حکومت بلوچستان محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری صحت صالح محمد بلوچ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر بیپرا مجیب الرحمن کو سیکرٹری ہیلتھ ، اور کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے ہدایت کرتے ہوئے اسپیشل سیکرٹری مجیب الرحمن قمبرانی کو کشنر رخشان ڈویژن اور تعیناتی کے منتظر شہک بلوچ کو اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ ، ڈی جی ٹریژری اینڈ اکاؤنٹس محمد افضل خوستی کو منیجنگ ڈائریکٹر بیپرا اور تعیناتی کے منتظر محمد جان کو ڈی جی ٹریژری اکاؤنٹس تعینات کردیا گیا۔