لاہور (قدرت روزنامہ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی “کٹ” متعارف کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کی “کٹ” کا ڈیزائن جاری کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، پاکستانی شائقین کرکٹ کی جانب سے “کٹ” کے ڈیزائن کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔
اس سے قبل 2009ء کی تاریخ دہرانے کا عزم لیے قومی سکواڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے چارٹر طیارے سے متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوگیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور دیگر سٹاف خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ’آپ کی سپورٹ ہر چیز سے زیادہ اہم ہے، اپنی ٹیم کے ساتھ رہیں، سپورٹ کرتے رہیں اور یقین رکھیں‘۔
قومی سکواڈ میں شامل 15 کھلاڑی، 3 ٹریول ریزرو اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان دبئی میں ایک روز کی آئسولیشن مکمل کریں گے۔ قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کچھ ارکان کی فیملیز بھی متحدہ عرب امارات جا رہی ہیں۔ بائولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے لاہور میں ٹیم کو جوائن کیا جبکہ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔
پاکستان نے یونس خان کی زیرقیادت انگلینڈ میں کھیلا جانے والا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009ء میں اپنے نام کیا تھا،یہ مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹس میں گرین شرٹس کا پہلا اور آخری ٹائٹل تھا، اس وقت کے فاتح سکواڈ میں سے ٹیم کو اب صرف شعیب ملک کی خدمات حاصل ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گا اور بابراعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو دبئی میں بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…
مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…