راولپنڈی میں ڈینگی کا ایک اور مریض دم توڑ گیا، شہر میں ایمرجنسی نافذ
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں ڈینگی وائرس میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا جس کے بعد ضلع میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق 26 سالہ رقیہ دختر عامر کو تیز بخار کے باعث ہولی فیملی اسپتال لایا گیا تھا، مریضہ کا تعلق ڈھوک منشی کے علاقہ سے تھا۔
راولپنڈی میں ڈینگی ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے، ایمرجنسی کا نفاذ ڈینگی کے روازنہ کی بنیاد پر بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے کمیٹی کی سفارشات پر کیا۔
ڈیپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے ڈینگی ایمرجنسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈینگی ایمرجنسی وبا سے بچاؤ کے لیے ضروری خصوصی اقدامات یقینی بنائے۔