اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کی جانب سے پاک افغان باڈر نوشکی غزنالی سیکٹر میں افغان فورسز کی جانب سے جارحیت کو ناکام بنا دیا گیا .
سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی پوسٹوں پر فائر کھولا گیا اور پاک فوج نے جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا .
پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کے تبادلے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ کی مرمت کا کام جاری تھا . پاکستان کی موثرجوابی کارروائی سے افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا .
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا . افغان فورسز کو جانب سے بِلا اشتعال جارحیت پہلے بھی کی جا چکی ہے .
حکام کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز اپنی علاقائی سالمیت پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گی، افغانستان کی طرف سے اِس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا .