اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے میں پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے


ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور روپیہ مستحکم ہوگا
کراچی (قدرت روزنامہ)رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں اوورسیز نے 8 اعشاریہ 8 ارب ڈالر وطن بھیج کرریکارڈ بنا ڈالا۔
اسٹیٹ بینک کیجانب سے جاری کردہ ورکرز ترسیلات زر کے ماہانہ اور سہہ ماہی ڈیٹا کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے صرف 3 ماہ میں آئی ایم ایف ڈیل سے زیادہ ڈالرز وطن بھیجے۔
اعداد وشمار کے مطابق ستمبر 2024 میں کسی ایک ماہ میں سب سے زیادہ دو اعشاریہ 85 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں اوورسیز نے 8 اعشاریہ 8 ارب ڈالر وطن بھیجے جبکہ ورکرز ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 29 اور سالانہ بنیاد پر 39 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور روپیہ مستحکم ہوگا۔