ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی


عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر کمی سے 2647 ڈالر کا ہوگیا
کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ایک بار پھر واضح کمی دیکھی گئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 857 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر کمی سے 2647 ڈالر کا ہوگیا۔