سینیئر سیاستدان و سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو چل بسے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر قومی اسمبلی و بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومرو 97 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
فیملی ذرائع نے الٰہی بخش سومرو کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
الٰہی بخش سومرو کا تعلق سندھ کے علاقے شکار پور کے سیاسی گھرانے سے تھا۔
الٰہی بخش سومرو 15 مئی 1926 کو پیدا ہوئے، ان کی سیاسی وابستگی پاکستان مسلم لیگ نواز سے رہی، اور 16 فروری 1997 کو سولہویں اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
الٰہی بخش سومرو ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی رہے، اس کے علاوہ مینجینگ ڈائریکٹر سائیٹ، غلام اسحاق انسٹی ٹیوٹ آف انجینیئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ریکٹر بھی رہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی 4 مرتبہ چیئرمین پاکستان انجینیئرنگ کونسل اور چانسلر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس منیجمنٹ بھی رہے۔