مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کیا پنجاب میں نئی فورس بنائی جائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ایک نئی باوردی فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے . اس نئی فورس کے کے لیے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی جس کے چیئرمین چیف سیکریٹری پنجاب ہوں گے .

نئی بارودی فورس اسسٹنٹ کمشنرز کے ماتحت ہوگی، فورس کے لیے خصوصی اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جو اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر کے ساتھ ہوں گے . نئی فورس میں سب ڈویژنل انفورسٹمنٹ آفیسرز، انفورسٹمنٹ آفیسرز، انویسٹی گیشن آفیسرز اور کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے . باوردی فورس کا قیام پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت عمل میں آئے گا جو حکومتی اقدامات پر عملدرامد کو یقینی بنائے گی . یہ فورس پنجاب میں مہنگائی، تجاوزات اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرے گی . اس فورس کو اختیارات حاصل ہوں گے کہ یہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے موقع پر چالان اور انہیں گرفتار سکے گی . نئی فورس کے قیام کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو کنوینر کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں . اس سلسلہ میں باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی اور کابینہ سے منظوری لینے کے بعد اسے پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا . واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز قانون پر عملداری کے لیے پولیس کے بجائے اس فورس پر انحصار کریں گے . . .

متعلقہ خبریں