مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کیا پنجاب میں نئی فورس بنائی جائے گی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ایک نئی باوردی فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نئی فورس کے کے لیے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی جس کے چیئرمین چیف سیکریٹری پنجاب ہوں گے۔ نئی بارودی فورس اسسٹنٹ کمشنرز کے ماتحت ہوگی، فورس کے لیے خصوصی اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جو اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر کے ساتھ ہوں گے۔
نئی فورس میں سب ڈویژنل انفورسٹمنٹ آفیسرز، انفورسٹمنٹ آفیسرز، انویسٹی گیشن آفیسرز اور کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔ باوردی فورس کا قیام پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت عمل میں آئے گا جو حکومتی اقدامات پر عملدرامد کو یقینی بنائے گی۔ یہ فورس پنجاب میں مہنگائی، تجاوزات اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرے گی۔ اس فورس کو اختیارات حاصل ہوں گے کہ یہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے موقع پر چالان اور انہیں گرفتار سکے گی۔
نئی فورس کے قیام کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو کنوینر کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی اور کابینہ سے منظوری لینے کے بعد اسے پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز قانون پر عملداری کے لیے پولیس کے بجائے اس فورس پر انحصار کریں گے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

2 hours ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

3 hours ago