اسلام آباد

لاکھوں ڈالر جرمانے کی ادائیگی کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر پابندی ختم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برازیل کی عدالت عظمیٰ نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر عائد پابندی بھاری جرمانے کے ساتھ ختم کردی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برازیل کی سپریم کورٹ کے جج الیگزینڈرا موریس نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر پابندی ختم کرنے کے احکامات جاری کیے۔
جج نے سوشل میڈیا سائٹ سے پابندی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملک میں ’ایکس‘ کی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات نہ ماننے پر ’ایکس‘ کی جانب سے لاکھوں ڈالرز جرمانہ ادا کیا گیا جس کے بعد عدالت نے پابندی ختم کرنے کے احکامات جاری کیے۔
یاد رہے کہ برازیل کی عدالت نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ کے سی ای او ایلون مسک سے مطالبہ کیا تھا کہ فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، تاہم ایلون مسک نے اس مقصد کے لیے برازیل میں دفتر کھولنے سے انکار کردیا تھا۔
اس پر بعد ازاں برازیل کی عدالت عظمیٰ نے متعلقہ ادارے کو ملک بھر میں ’ایکس‘ کی سروسز کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

متعلقہ خبریں