امیتابھ بچن اور جیا بچن کا گھر جلسہ جس کی مالیت تقریباً 120 کروڑ روپے ہے ایک پرتعیش حویلی ہے . ممبئی میں واقع یہ جدید ڈیزائن کی حویلی ہے جس میں خوبصورت سجاوٹ کے ساتھ کشادہ کمرے، پر تعیشن بیڈ رومز، جاکوزی، لائبریری اور سر سبز و شاداب لان وغیرہ شامل ہے . امیتابھ بچن کے گھر کے لیونگ روم میں روایتی محراب، ایک بڑا آرٹ کا مجموعہ، سجاوٹ کے لیے مختلف سامان موجود ہے جبکہ قدرتی روشنی سے لفط اندوز ہونے کے لیے کھڑکیاں لگائی گئی ہیں جس کے ساتھ پودے رکھے گئے ہیں . امیتابھ بچن کے ورک اسٹڈی روم یا ’جلسہ‘ میں کام کی جگہ پر ہلکے اور گہرے بھورے رنگ کے ٹیبل اور جدید ڈیزائن کی الماری شامل ہے . امیتابھ اور جیا بچن کے گھر کا پچھلا حصہ بڑا جھاڑیوں، درختوں اور پودوں سے بھرا ہوا جو ایک بہترین کھیل کا میدان بھی ہے اور اس جگہ پر حال ہی میں امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندنا نے گریجویشن پارٹی کی میزبانی کی تھی . امیتابھ بچن کے بنگلے میں ایک جم خانہ بھی ہے جس میں جدید اور مختلف قسم کی ورزش کی چیزیں موجود ہیں . امیتابھ کے بنگلے جلسہ میں جدید سہولیات سے آراستہ انتہائی شاندار باتھ روم ہے جس میں جاکوزی، انڈور پلانٹس کے ساتھ ایک ٹی وی بھی رکھا ہوا ہے . بچن کا گھر ایک محل کی طرح ہے جس میں پرتعیش بیڈ رومز ہیں جن میں آرام دہ بستر ہیں ارو لکڑی کا طرز کا فرش بنایا گیا ہے، کمرے میں ایک بڑا ٹی وی بھی رکھا گیا ہے اور روشنی کا انتظام بھی موجود ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹارز جہاں پردے پر پُرتعیش زندگی گزارتے نظر آتے ہیں وہیں حقیقی زندگی میں بھی ان کے مسکن اتنے ہی مہنگے ہیں . بالی ووڈ ستاروں کے گھروں کی قیمتیں اور تصاویر اکثر ہم سوشل میڈیا پر دیکھتے رہتے ہیں شارخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ اور امیتابھ بچن کا ’جلسہ‘ مشہورگھروں میں سب سے مہنگے ہیں .
متعلقہ خبریں